وزیراعظم کی اہلیہ کے ہمراہ مدینہ منورہ ننگے پاؤں آمد‘ روضہ رسولؐ پر حاضری

مکہ مکرمہ، اسلام آباد (ممتاز بڈانی+ نمائندہ  خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی۔ اس سے قبل جب وہ مدینہ منورہ پہنچے اور طیارے سے اترے تو انہوں نے جوتے نہیں پہن رکھے تھے۔ جب انہوں نے اسی طرح روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ میں کہا کہ ’’وزیر اعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ؐکے روضہ پر حاضری اور افطارکی برکتیں سمیٹیں۔ آئیں مل کر درود شریف پڑھیں‘‘ وزیراعظم کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پی کے شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور 8 رکنی وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔ اس سے پہلے مدینہ شریف ائرپورٹ اترنے سے قبل ہی اپنے جوتے اتار دیئے۔ روزہ مسجد نبوی میں افطار کیا اور نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی اور عبادت میں مشغول رہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے کہا سرکار دو عالم محمد مصطفیﷺ کے دربار میں غلام کی حاضری با ادب کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی جسارت دربار مصطفیٰﷺ میں تو کیا ان کے شہر میں بھی نہیں۔۔۔۔ کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...