اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی مینجمنٹ سروسز (PMS)اورصوبائی سول سروسزنے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس رولز 2020جاری کردیئے ہیں، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے توسط سے گزٹ نوٹیفیکشن جاری کیاہے ۔ سی ایس ایس مقابلے کے امتحان کے بعد گریڈ17میں بھرتیوں کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں ایک ماہ کے اندر صوبائی چیف سیکرٹری اور صوبائی سیکرٹری سروسز کی منظوری سے ایف پی ایس سی کو خواہشمند افراد کی درخواستیں بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امیداور کا تحریری امتحان 300نمبر اور زبانی امتحان 100نمبر کا ہوگا ۔امتحان ابجیکٹیو ٹائپ ہوگا،گزٹ نوٹیفیکیشن میں سی ایس ایس امتحان کے لیے معاون کتب کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
پی ایم ایس اورصوبائی سول سروسزکا پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس رولز 2020جاری
May 09, 2021