افغان صوبہ بغلان میں آپریشن‘ بمباری‘  25 طالبان  ہلاک، 12زخمی

واشنگٹن+کابل  (این این آئی +شِنہوا)امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں افغان مترجمین کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔امریکی میڈیا نے بتایاکہ11 ستمبر 2021 تک افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے نتیجے میں شدت پسند تحریک طالبان کی جانب سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے 17 ہزار مترجمین کے اغوا اور قتل کا خدشہ ہے۔ افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں رات گئے سرکاری فورسز کی جوابی کارروائی میں 25 طالبان ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا افغان فضائیہ کی مدد سے کی جانیوالی کارروائی میں عسکریت پسندوں کی گاڑی اور کچھ مقدار میں اسلحہ اور آلات کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن