رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ملک بھر میں تمام شیڈولڈ بنکوں کی مخصوص برانچز سوموار اور منگل(10اور11مئی)کو کھلی رہیں گی تاکہ عام شہریوں اور کاروباری افراد کو عید الفطر کے موقع پر بنکنگ میں کیش دستیاب ہو سکے۔یاد رہے کہ قبل ازیں اسٹیٹ بنک نے آٹھ مئی سے سولہ مئی تک بنک تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم تاجر تنظیوں کی اپیل پر وزیر اعظم کی ہدایت پر اسٹیٹ بنک نے بعد میں پہلے آٹھ مئی اور اب دس اور گیارہ مئی کو بھی تمام شیڈولڈ بنکوں کی مجاز برانچز کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام بنکوں کی مخصوص برانچز10اور11مئی کو کھلی رہیں گی
May 09, 2021