گوجرخان، نوسر باز معصوم شہریوں سے کروڑوں کا گھپلا کر کے فرار 

May 09, 2021

 گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، شہریوں اور دوکانداروںکو کروڑوں کا چونا لگا گئے، لوگ عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے،محمد عظیم سکنہ محلہ بابو گلاب خان نے پولیس تھانہ گوجرخان کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ صرافہ بازارگوجرخان میں عظیم گولڈٹیسٹ لیبارٹری کے نام سے عرصہ پندرہ سال سے کام کررہا ہے حاجی محمدسعید ، محمد شہزاد کی دوکان بھی صرافہ بازار گوجرخان میں تھی جن کے ساتھ عرصہ پندرہ سال سے لین دین چلاآرہا ہے دونوں بھائی مختلف اوقات میں طلائی زیورات لیتے رہے جو کہ تقریباً 75تولے بنتے ہیں جن کی مالیت اسی لاکھ بنتی ہے اب دونوں بھائی حاجی محمد سعید اور محمد شہزادمیری عمر بھر کی جمع پونجی لے کر روپوش ہو گئے ہیںبعد ازاں معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائیوں نے گوجرخان شہر کے100کے قریب گولڈکاریگروں کے ساتھ بھی فراڈکیا ہے ملزمان کیخلاف فی الفور کارروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں