لاک دائون کے باعث ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے سے ویرانی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)آٹھ مئی سے 16مئی تک مکمل لاک دائون لگائے جانے کے باعث راولپنڈی شہر و چھائونی میں قائم تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند ہونے سے ویرانی چھا گئی ، جبکہ ایس او پیز پر عمل کرکے مسافروں کو لے جانے والی گاڑیوں نے دوگنا سے بھی زیادہ کرایہ وصول کرنا شروع کر دیا،جبکہ پر رینٹ اے کار والوں کی چاندی ہو گئی جو گاڑی میں چار مسافروں کو سوار کرکے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں جن کو کوئی پو چھنے والا نہیں، 26نمبر چونگی  جسے موٹر وے چوک بھی کہا جا تا ہے وہاں پر ٹویوتا ہائی ایس اور بکسے چل رہے ہیں جوکم تعداد میں مسافروں کو سوار کرکے دوگنا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن