راولپنڈی(محبوب صابر)راجہ بازار ، باڑہ بازار، امپریل مارکیٹ ، موتی بازار، مغل سرائے ، ٹرنک بازار ، ڈنگی کھوئی، کشمیر ی بازار کے تاجروں نے ٹی ایم اے کے عملے کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے لاک ڈائون اور کورونا ایس اوپیز کوہوا میں اڑادیا،دکانداروں نے شٹر دائون کرنے کے با وجود اپنا کارروبار جاری رکھا ، خلاف ورزی پر 10دکانیں سیل8 دکاندارحراست میں لے لئے گئے، راولپنڈی شہر کے بازاروں میں صرف دکھاوے کیلئے دکانیں بند کی گئیں، دکانداروں نے شٹر کھلے رکھے گاہک آتا تو شٹر اوپر کرکے داخل کرتے اور دوبارہ شٹر ڈائون کر دیتے اسی طرح کارروبار چلتا رہا کورونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا، ٹی ایم اے کے اہلکار اور شعبہ تجاوزات کی سامان اٹھانے والی گاڑی سڑک کنارے کھڑی رہی تاکہ پتہ چلے کہ کارروائی ہو رہی ہے، اقبال روڈ، بھابھڑہ بازار ، بوہر بازار ، کمیٹی چوک ، لیاقت روڈ میں تاجروں میںبھی نے اپنا کام جا ری رکھا، ایسے نظر آتا رہا جیسے کوئی لاک ڈائون نہ ہو، ٹی ایم اے حکام نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فرضی کارروائی کی چند دکانوں کا سیل کیا اور مبینہ طور پر من پسند دکانداروں کا کچھ بھی نہیں کہا گیا ،اقبال روڈ کے دونوں اطراف ریڑھے والوں نے اشیاء کی فروخت جا ری رکھی جن کے پاس ٹی ایم اے والی گاڑی بھی کھڑی رہی، مغل سرائے کے اندر بھی دکانیں کھلی رہیںشہری خریداری کرتے رہے ، ضلعی انتظامیہ کے افسران دفتروں میں بیٹھ کر رپورٹیںلیتے رہے اور مزید ہدایات دیتے رہے، ادھر ٹی ایم اے حکام نے بتایا کہ لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر باڑہ بازار سمیت دیگر بازاروں میں کارروائی کرتے ہوئے 10دکانیں سیل اور 8دکانداروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع اور وارننگ دی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
راجہ بازار باڑہ بازار امپریل مارکیٹ ، موٹی بازار مغل سرائے ، ٹرنک بازار، ڈنگی کھوئی، کشمیری بازار میں لاک ڈائون اور کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں اڑادی گئیں
May 09, 2021