شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت،بلیک لسٹ سے نام نکالنے پر عدالت جائیگے،فواد چوہدری

May 09, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی کوئی درخواست نہیں دی گئی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں ملی بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی حکومت فیصلے کے خلاف عدالت جائے گی۔ تفصیل کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کوبیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے اور شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کی کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ وزیر اطلاعات نے شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالے جانے پر کہا کہ حکومت اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔

مزیدخبریں