لاہور(نیوز رپورٹر) آبروئے صحافت، نظریہ پاکستان کے علمبردار، معمار نوائے وقت گروپ مجید نظامی کی ساتویں برسی کل ستائیس رمضان المبارک کو منائی جائے گی۔ اس با برکت رات کو ان کا وصال ہوا۔ مجید نظامی ایک عہد ساز شخصیت تھے۔ انہوں نے نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ساری زندگی وقف کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی آزادی تحریک خصوصاً کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے نوائے وقت کی اشاعتوں میں نمایاں اور روزانہ کی بنیاد پر جگہ دی گئی۔ ان کے یوم وصال کے موقع پر ان کے عقیدت مند ان کے لئے خصوصی دعائیں، ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں مانگے گے۔
معمار نوائے وقت مجید نظامی کی ساتویں برسی کل منائی جائیگی
May 09, 2021