اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) صدر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ اسلام آباد جمیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومتِ وقت مسیحیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے، جبری تبدیلی مذہب اور مذہبی بنیاد پر تعصب کے خاتمے کیلئے فوری طور قانون سازی کی جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں خصوصاً مسیحیوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار کیا ہے، اہل کتاب ونگ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے جلد مہم شروع کرے گا، اس سلسلے میں ہمیں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت کی حمایت حاصل ہے، جمیل کھوکھر نے کہا کہ دیہی علاقوں میں غریب مسیحیوں کے زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔