کراچی (نیوزرپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ملک ریاض سندھیوں کی آبائی زمین پر زور زبردستی، دھونس ،دھاند لی اور ظلم و جبر کے ذریعے دن دہاڑے قبضہ کر رہا ہے۔ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے لگانے والے سندھ کے چیمپئین کہاں ہیں؟ رمضان المبارک میں جوکھیو گوٹھ ملیر میں غریبوں پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔