مصطفی کمال پہلے بلدیہ فیکٹری کا حساب دیں۔طاہر ملک

کراچی (نیوز رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ مصطفی کمال الیکشن کو چوری کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کے بجائے اپنی طوپوں کا رخ پی ٹی آئی کی طرف کئے ہوئے ہیں۔ سستی شہرت پانے اورمیڈیا کی زینت بننے کے لئے مصطفی کمال پی ٹی آئی رہنماوں اور وزیر اعظم پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ مصطفی کمال ضمنی انتخاب میں عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ مخالفین بھی یہ بات جانتے ہیں کہ اگر الیکشن شفاف ہوتے تو تحریک انصاف کی جیت یقینی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ مصطفی کمال دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے دامن پر لگے بلدیہ فیکٹری کا حساب دیں۔ مصطفی کمال بتائیں کہ سانحہ بلدیہ کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

ای پیپر دی نیشن