کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لوریس اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب میں جرمن کلب بائرن میونخ کو سال کی بہترین ٹیم جبکہ مصر اور لیورپول کے فٹ بالر محمد صلاح کو اسپورٹس انسپریشن ایوارڈز کا مستحق قرار دے دیا گیا کوویڈ کی وجہ سے اسپین کے شہر سیویا میں منعقدہ تقریب کو ڈیجیٹل فارمیٹ تک محدود رکھا گیا جہاں ٹینس کے اسپینش ہیرو اور 13مرتبہ فرنچ اوپن جیتنے والے پلیئر رافیل نڈال کو اسپورٹس مین آف دی ایئر جبکہ جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کو سال کی بہترین خاتون اسپورٹس ویمن کا ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پربلی جین کنگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔