حکومت نے خصوصی افراد کیلئے ریمپ، ٹائلٹس سمیت کیا دیگر سہولیات فراہم کیں: ہائیکورٹ

May 09, 2021

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جسٹس جواد حسن نے مس ثناء کی خصوصی افراد کے حوالے سے درخواست پر 3صفحات کا عبوری حکم جاری کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے علی چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جسٹس جواد حسن نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ آئین کے تحت عزت و احترام اور بغیر رکاوٹ سفر کرنا ہر شہری کا حق ہے۔ آئین کا آرٹیکل چودہ اور پندرہ بھی سپیشل افراد کو بغیر رکارٹ چلنے پھرنے کی اجازت دیتا ہے۔ بتایا جائے حکومت نے سپیشل افراد کے لئے ریمپ، ٹائلٹس اور پارکنگ سمیت دیگر سہولیات کے لئے کیا اقدامات کئے۔ علی چغتائی ایڈووکیٹ نے درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خصوصی افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں۔ جنہیں آئین و قانون بنیادی سہولیات کی فراہمی کا حق دیتا ہے۔ حکومت سپیشل افراد کو آسان زندگی گزارنے کے لئے سہولیات کی فراہم کرنے کی پابند ہے۔

مزیدخبریں