اپوزیشن کا منفی رویہ قوم کے سامنے عیاں ، کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی : عثمان بزدار 

May 09, 2021

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے، پی ڈی ایم کا نااہل ٹولہ ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہے، کرونا کے قومی چیلنج پر پی ڈی ایم نے کا منفی رویہ ایک المیہ ہے، افسوس کا امر ہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی اس کا منفی رویہ قوم کے سامنے عیاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وبا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہیں، ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی۔

مزیدخبریں