عثمان بزدار نے پنجاب کو گڈ گورننس کا ماڈل بنادیا : افضل علی ورک

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنماچودھری افضل علی ورک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ججز ،پولیس اور قبضہ مافیا کے ٹرائیکا کے متعلق جو بیان دیا ہے وہ پاکستان کی سیاست کی تلخ حقیقت ہے وزیارعظم اس مافیاز کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے صدق دل اور نیک نیتی کیساتھ کام کررہے ہیں اس میں سیاسی انتقامی کارروائی کا الزام مافیاز کی حکومت مخالف کردار کشی اور ڈس انفارمیشن کا حصہ ہے ۔عوامی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کو گڈ گورننس کا ماڈل بنادیا ہے اور وہ صوبہ کی تعمیر وترقی کیلئے فوٹو سیشن اور شعبدہ بازی کی بجائے عملی اقدامات اٹھا کرعوام کے ہیرو بنتے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...