گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بیگم ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، النور فائونڈیشن کی عہدداران کے ہمراہ 100 سے زائد بے سہارا اور یتیم بچوں میں عیدالفطر کے لیے ایک ایک شلوار قمیض اور ایک ایک پینٹ شرٹ تحفہ کے طور پر دیں، بچوں کو افطاری کا سامان بھی مہیا کیا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ان بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے فراہم کیے جانے فنڈز اور روزانہ دیئے جانے والے کھانے کی تفصیلات بھی دریافت کیں۔