رمضان ہمدردی ، غمگساری اور نیکیاں سمیٹنے کامہینہ ہے:میاںلیاقت علی

May 09, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاںلیاقت علی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ  رمضان المبارک ہمدردی ، غمگساری اور نیکیاں سمیٹنے کامہینہ ہے مسلمان اس ماہ مبارکہ میں یتیم ، بیوگان اورمحکوم و مظلوموں کی مدد کرکے اللہ تعالیٰ رسول پاکؐ کی ر ضا حاصل کر سکتے ہیںہمیں اپنے اردگرد میں بسنے والے مستحقین کو اولیت دینی چاہیے تاکہ یہ لوگ بھی عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے مناسکیں جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک کا تقدس ہرحال میں برقرار رکھنااور کروناوائر س سے بچائو کیلئے حکومتی ایس او پیز پرعمل کرنا ہر پاکستانی کافرض ہے ۔

مزیدخبریں