اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)شوال المکرم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس انتیس رمضان 12 مئی بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، فرسٹ فلور، کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔ عوام الناس اور متعلقہ صوبائی اداروں سے درخواست ہے کہ چاند کی رویت سے متعلق اطلاع یا شہادت کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد، ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد اور ڈائریکٹر حافظ عبد القدوس سے رابطہ کریں۔