انسانی جانیں بچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے:پیر بشیر احمدیوسفی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن اشاعت دین اسلام کی انسانیت کی خدمت کے پیش نظر راشن تقسیم کرنے کا عمل رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں بھی جاری ،ختم القرآن کے پر وقار تقریب میں ملکی سا  لمیت اور شہریوں کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی ہے ۔ نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی  نے گزشتہ روز تک 4سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیاہے ۔اس موقع پر سرپرست اعلی پیر بشیر احمد یوسفی کاکہنا تھاکہ انسانی جانوں کو بچانا وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے اور کرونا کی قدرت آفت سے نمٹنے کے لئے حکومت وقت کی بتائے ہوئے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرنا تمام شہریوں پر فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں حکومت پاکستان کی جانب سے جواحتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں اس پر عمل کریں اور اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں۔ان کاکہنا تھاکہ نگینہ سوشل ویلفئیر سوسائٹی و انجمن اشاعت دین اسلام کی جانب سے ابتک غریب اور بے روزگارہونے والے4سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور ملکی حالات کے پیش نظر وبا پر قابو پانے تک سوسائٹی کی جانب سے انشااللہ لوگوں کی مدد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ہر پاکستانی جہاں احتیاطی تدابیر اپنائے وہیں اپنے اطراف میں موجود لوگوں کا خیال رکھے کہیں کوئی غریب ،بے روز گار اور مجبور افراد کی مد د کریں۔

ای پیپر دی نیشن