لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب زون ) نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ پرمٹ شدہ گندم کو پنجاب کے کئی اضلاع میں زبردستی اْن لوڈ کیا جارہا ہے جس سے عید کے دوران صوبے میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب زون )کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا ہے کہ بہاولنگر، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں زبردستی فلور ملوں کی پرمٹ شدہ گندم کو اْن لوڈ کر رہے ہیں۔
پرمٹ شدہ گندم کواْن لوڈ کیا جارہا ہے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن
May 09, 2021