لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہاہے کہ شہرکو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے شہریوں میںخوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جار ہی ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بتایا کہ اپریل کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والے438ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف436مقدمات درج کئے گئے۔ملزم کے قبضہ سے6 کلاشنکوف،33رائفلز، 18 بندوقیں،2ریوالورز،370 پسٹلز اور3504 گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔سٹی ڈویژن پولیس نے 83، کینٹ111، سول لائنز32، صدر112،اقبال ٹاؤن 39اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے61 ملزم گرفتار کئے ۔