نارنگ منڈی+ واربرٹن (نامہ نگاران) نارنگ منڈی پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر بارہ دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے دکانداروں میں شہزاد فروٹ ذیشان نکی الیاس پیکو احسان شوز ججی پان وغیرہ شامل ہیں ایس ایچ او صفدر پرویز نون نے کہا ہے کہ دکاندار قانون پر عمل کریں بصورت دیگر کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی واضح رہے کہ نارنگ میں لاک ڈائون پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے۔ دریںا ثناء مین بازار واربرٹن میں تحصیلدار عبدالحئی بھٹی نے کاروائی کر تے ہوئے ایس او پیزاور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر نے پر متعدد دوکانیں سیل کر دیں اور کئی دکانداروں کو جر مانے کئے۔