گھر میں گھس کر فائرنگ ، 3 افراد سوتے میں قتل،  2 زخمی 

May 09, 2021

راجن پور‘ جام پور‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ غازیخان(نمائندوں سے)بنگلہ اچھا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ،غریب محنت کش کے گھر میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد کی سوتے ہوے اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ،خاتون سمیت تین افراد فائرنگ سے موقع پر جاں بحق جبکہ بچی سمیت خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔روجھان کے نواحی علاقہ سرکل بنگلہ اچھا کی حدود موضع کچہ میانوالی نمبر 2 میں ملک برادری پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون خانزادی مائی سمیت 3 افراد مجاہد امام بخش پسران ، حضور بخش، اقوام ملک موقع پر جاں بحق ایک 4/5 سالہ بچی عمائشہ اور ایک خاتون ثمرین زوجہ مجاہد حسین فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بنگلہ اچھا ثناء اللہ مستوئی ،ایس ایچ او تھانہ بلال خان بنگلہ اچھا، سب انسپکٹر  پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر تینوں ڈیڈی باڈیز اپنی تحویل میں لے کر سول سپتال بنگلہ اچھا منتقل کردیا۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والی بچی اور خاتون کو سول ہسپتال بنگلہ اچھا منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔اہل علاقہ کے مطابق مسلح افراد رات کی تاریکی میں غریب محنت کش کے گھر میں گھس کر سوتے ہوے اہلخانہ پر فائرنگ کرتے رہے۔بعدازاں باآسانی فرار ہو گئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا۔ شہری علاقہ فائرنگ واقعے اور اندوناک قتل پر خوف کا شکار،ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ دریں اثناآر پی او فیصل رانا کا ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقہ میں تہرے قتل کی واردات پرسخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ڈی پی او فیصل گلزار نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں پسند کی ایک شادی کا ذکر کیا ہے جس کو لیڈ کے طور پر لیتے ہوئے واردات کو ٹریس کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں،آرپی او فیصل رانا نے کہا کہ تہرے قتل اور دو خواتین کے زخمی ہونے کی واردات ایک سنگین ترین واردات ہے اس قسم کی واردات جب بلائنڈ ہو تو یہ اس کی حساسیت مزید بڑھ جاتی ہے معاشرتی امن کے تسلسل کے لئے ضروری ہے کہ پولیس فوری طور پر اس واردات کو ٹریس کر کے ملزمان گرفتار کرے۔ 

مزیدخبریں