اسرائیلی حملوں کو معمول کی جھڑپیں قرار دینا گھناؤنی بات ہے: صدر پاکستان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کتنی گھناوئنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ  مسلمان نمازیوں یر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔

صدر پاکستان نے ٹویٹ کیا کہ میرے بھائی پر امید رہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی انشاللہ

خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں آج بھی اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھی مسجداقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتےفلسطینی نمازیوں پرظالمانہ تشددنہایت بزدلانہ اقدام ہے، فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔ نام نہاد اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کی تحریک آزادی کوزیادہ دیردبا نہیں سکتی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان فلسطین کےمسئلےپراپنےموقف پرقائم ہے۔ سینیٹ کےاگلےاجلاس میں اس حملے کی  مذمت کیلئے باقاعدہ مذمتی قراردادلائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن