پاکستان اور سعودی عرب نے متنوع دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں ان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ان میں سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام کا معاہدہ، منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے ،توانائی،پن بجلی کی پیداوار ،بنیادی ڈھانچے ،ٹرانسپورٹ ،مواصلات اور آبی وسائل کی ترقی کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ کے درمیان مالی معاونت کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشتوں سمیت جرائم کی روک تھام کے شعبے میں تعاون اور سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے شامل ہیں۔
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مختلف معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
May 09, 2021 | 22:18