ٹھٹھہ: پانی ناپید، فصلیں تباہ، پینے کو بھی میسر نہیں، شہریوں کا احتجاج


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ٹھٹھہ ضلع میں دو ماہ سے پانی کی شدید قلت نے ساحلی پٹی کو خشک کر دیا ہے۔ زمینیں بنجر اور فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ضلع ٹھٹھہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ کاشتکاروں کی فصلیں سوکھ کر تباہ ہو گئیں۔ انسانوں اور جانوروں کیلئے بھی پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ گذشتہ دو ماہ سے مسلسل پانی کی قلت کے باعث تیار فصلیں ٹماٹر، مرچیں اور گندم سوکھ گئی ہیں۔ ٹھٹھہ میں بگاڑ موری اور ساحلی علاقہ کیٹی بندر، کھارو چھان، بگھان، گاڑو، گھوڑا باری بہارہ کے درجنوں کاشتکاروں اور شہریوں نے گذشتہ دو ماہ سے مسلسل پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانی دو پانی کے نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...