ای وی ایم پر الیکشن شاید نہ ہو سکیں، انٹرنیٹ ووٹنگ کا آپشن موجود: اسد عمر

May 09, 2022


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان اسد عمر نے ٹویٹر پیغامات میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے فوری انتخابات شاید ای وی ایم پر نہ ہو سکیں۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کی آپشن موجود ہے، الیکشن کمشن کو اسے استعمال کرنا چاہیے۔  126 دن کے دھرنے سے تحریک انصاف بنی تھی پہلے شہروں تک تحریک انصاف تھی۔ دھرنے  کے بعد دیہات تک پیغام پہنچا، اسلام آباد میں بہت بڑی تعداد میں لوگ آئیں گے۔ غلامی نامنظور مارچ کی مکمل حکمت عملی تیار ہے، چیئرمین منظوری دے چکے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین جب مناسب سمجھیں گے اس کا اعلان کریں گے۔  پہلے اجلاس میں شاہ محمود، پرویز خٹک اور میں تھا، مراسلے کو دیکھا تو لگا کہ یہ دھمکا خیز ہے۔ مراسلے میں تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئے گی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مداخلت کی تصدیق ہوئی۔ اسد عمر نے کہا کہ سازش کے پہلو کو سپریم کورٹ نے دیکھنے سے انکار کیا۔ ضمیر فروشوں کو عوام نے آئندہ انتخابات میں سبق سکھانا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ گرفتاریوں سے نمٹنے کی مکمل حکمت عملی تیار ہے۔ ملک بھر میں عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے بھرپور حکمت عملی نافذ کی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے باعث عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے۔ عام پاکستانی نے بیانیہ عوامی زبان میں پھیلایا ہے جس انداز میں عام پاکستانیوں نے پیغام پہنچایا تحریک انصاف کی قیادت نہیں پہنچا سکی۔

مزیدخبریں