خانیوال (اے پی پی) جہانیاں کے علاقے ماڈل ٹائون میں قتل کی لرزہ خیز واردات گھر میں موجود میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پرتیزدھار آلہ سے قتل کردیا۔مقتولین کو قتل کرنے کے بعد آگ بھی لگائی گئی واقعہ کی اطلاع پر جہانیاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا ہے۔ قتل ہونے والوں کی شناخت بشیراں بی بی عمر تقریبا 70 سال اور محمد یونس عمر تقریبا 75 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جہانیاں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معلومات اکٹھی کیں جہاںیونس اور اسکی بیوی بشیراں بی بی کی نعشیں چھت سے ملی ہے بظاہر نعشیںدو تین دن پرانی لگتی ہیںمقتولین کی بیٹی اقصی ٰبی بی گزشتہ ایک سال سے اپنے شوہر سے جھگڑے کی وجہ سے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کے ہمراہ والدین کے ساتھ رہ رہی تھی اقصیٰ بی بی کو آخری بار جمعرات کو وہاں دیکھا گیا تھا لیکن اب وہ وہاں نہیں ہے۔مقتولین کا بیٹا مدثر جو اسی گلی میں الگ گھر میں رہتا ہے اور پٹرول پمپ پر سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا ہے۔ مدثر کا دعوی ہے کہ وہ جمعرات کو اپنے والدین کے گھر گیا تھا اور اس کی بہن اقصی بی بی بھی وہاں موجود تھیں۔