خودمختاری کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، فوری الیکشن ورنہ انقلاب: مراد سعید

پشاور (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر مواصلات اور رہنما پی ٹی آئی مراد سعید  نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں یا پھر انقلاب آئے گا۔ جب خودداری کا فیصلہ کیا جائے تو اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔ یہ لڑائی عمران خان کی نہیں ملک کی خود مختاری کی لڑائی ہے۔ عمران خان نے امریکا کو اڈے دینے کے معاملے پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا، مخالفین نے ایبسلوٹلی ناٹ پر تنقید کی اور کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، اتوار کو پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا ناموس رسالت کا مقدمہ عمران خان نے لڑا، عمران خان کی کال پر اسلام آباد جائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کامران بنگش نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد مارچ کیلئے جب کال دینگے تو ہم ان کے ساتھ ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن