سندھ میں پی پی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں: فواد چوہدری 

May 09, 2022


لاہور(این این آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی چوری کی تمام رپورٹس واضح کرتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے پانی چوری میں ملوث ہیں۔فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک طرف سندھ کا پانی غریب ہاری کو نہیں پہنچ رہا تو دوسری طرف پنجاب کو موردالزام ٹھہرا کر وزراء صوبائی منافرت کی سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا کسان اور سندھ کا ہاری دونوں ہی زرداری مافیا سے تنگ ہیں۔

مزیدخبریں