سنگاپور (شِنہوا)چین کی معیشت پر نوول کرونا وائرس کے اثرات کے باوجود سرمایہ کاری کے لئے چین کی منڈی سنگاپور کی کمپنیوں کے لیے کشش رکھتی ہے ،سنگاپور۔ چائنہ بزنس ایسوسی ایشن کے صدر او چن سینگ نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اس ترغیب کو چین کے سیاسی استحکام، سرمایہ کاری کے لئے مضبوط حکومتی حمایت، اچھے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بڑی مقامی مارکیٹ سے تعبیر کیا ہے۔او نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین کی معیشت میں اضافہ کا سلسلہ برقرار رہے گا، کیونکہ چینی حکومت نے اقتصادی ترقی کے لئے دوراندیش پالیسیوں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پالیسیوں میں صنعتوں کی منتقلی اور اپ گریڈنگ، اعلی ٹیکنالوجی اور سبزصنعتوں کا فروغ اور ملکی کاروباری اداروں کو بیرون ملک جانے کی ترغیب دینا شامل ہے جس سے چین کی معیشت کو تیزتر اور بہتر ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت چین نے مقامی کمپنیوں کو بیرون ملک جانے کی ترغیب دی ہے جس سے نہ صرف ان ممالک کی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مدد ملی جہاں وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں بلکہ اس نے چین کی معاشی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔کچھ غیرملکی آرا ہیں کہ چین کی اقتصادی ترقی سست ہے، او نے اس بارے کہا یہ اس لئے ہے کہ وہ چین کو پوری طرح نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی دورہ کیا ہے۔سنگاپور۔ چائنہ بزنس ایسوسی ایشن سنگاپور کی کمپنیوں کے لیے چین کے مختلف مقامات کے کاروباری دوروں کا باقاعدگی سے اہتمام کرتی ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین میں بہت سے شعبوں میں ترقی کی صلاحیت اور بہت سے کاروباری مواقع ہیں۔