تجاوزات کیخلاف آپریشن ،ریڑھی بانوں کا سامان تھانوںمیںبند

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیے گئے ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد ریڑھی بانوں کا سامان متعلقہ تھانے میںبندکرنے سے پولیس اہلکاروں کی موجیں لگ گئی ،ریڑھیوں میں سے بیٹری ، چارجر ،سمیت متعدد چیزیں غائب ، غریب ریڑھی بان پریشان ، افسران نے بھی ایک نہ سنی ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عید سے چند روز قبل مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور ریڑھی بانو کے سامان کو متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ میں ہونیوالے آپریشن کے بعد سامان کو تھانہ میں بند کیا گیا جب ریڑھی بان اپنا سامان واپس لینے گئے تو ریڑیوں میں سے لائٹس ،بیٹری ، چارجرز سمیت دیگر چیزیں موجود نہ تھی غریب افراد نے جب پولیس افسروں سے اپنے سامان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جھاڑ پلاکر انہیں بھگا دیا ریڑھی بانو کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی افسر انکے نقصان کا نوٹس لیں ۔

ای پیپر دی نیشن