عدم برداشت نے سیاسی و مذہبی اور اخلاقی اقدار کو تباہ کر دیا : غلام فرید کیلانی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنت کے رہنما حاجی غلام فرید کیلانی نے شیخوپورہ کے گاؤں باہومان میں مذہبی نعرہ لگانے پر نوجوان کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون خرابہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔عدم برداشت نے سیاسی و مذہبی اور اخلاقی اقدار کو تباہ کر دیا ۔ برداشت کو فروغ دے کر ہی پر امن پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے،معاشرے میں نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے فروغ کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن