شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماچیئرمین مرکزی انجمن تاجران و امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کی نشاندہی کرنے والے خط کو فیک کہنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈریں انہیں کل بروز قیامت اللہ تعالیٰ کے حضور جواب دینا ہوگا اس سازش کے مہروں کو قوم بھی معاف کرنے کو تیار نہیں انکے اقتدار کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ سچ سامنے آکر رہتا ہے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ثابت ہوا مراسلہ حقیقت تھا، اس میں جو زبان استعمال ہوئی وہ غیرسفارتی تھی ، تکبرانہ لہجہ شامل تھا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائیں گے نہیں تو پابندیوںاور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اگر عمران خان کو ہٹا دیں گے تو پھرساتھ چلنے کا فیصلہ کریں گے سازش کرنیوالوں کو پتا تھا کس نے وزیراعظم آنا ہے، اگلے دن ہی عدم اعتماد پیش کردی گئی ساری حقیقت قوم کے سامنے ہیں۔