شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز اور نائب صدر شیخ عظیم جاوید کی قیادت میں تاجروںکے وفد نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ثمر عباس ڈوگر سے ملاقات کی اس موقع پر شہر میں امن وامان کی صورتحال ،کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے انجمن تاجران کے وفد نے اپنے تعاون کا یقین دلایا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاںذیشان پرویز اور شیخ عظیم جاوید نے کہاکہ ماضی گواہ ہے کہ تاجربرادری نے ہمیشہ امن وامان کی فضاء کو مضبو ط بنانے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کیساتھ بھرپور تعاون کیاہے اور اب بھی تاجر برادری شہر اور عوام کے وسیع ترمفاد کی خاطر اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرواتی ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور کرائم کو کنٹرول کئے بغیر تاجر برادری کسی صورت بھی محفوظ کاروبار نہیں کرسکتی اس لیے ضروری ہے کہ تاجرو ں کیساتھ ساتھ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گے انہوںنے کہاکہ پولیس گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ افسران محافظ فورس کے جوانوں کی کارکردگی کا وقتا فوقتا جائزہ لیں تو سٹریٹ کرائم کی واراتوںمیں نمایاں کمی رونما ہوگی۔