شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمدسعید ورک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان آئین وقانون سے زیادہ اسلام ،پاکستان اور مسلمانوں کیلئے لڑرہے ہیںیہی وجہ ہے کہ ان کے بیانہ کو اندرون وبیرون ممالک زبر دست عوامی پذیرائی حاصل ہورہی ہے قائداعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان پاکستان کی تاریخ کے تیسرے لیڈرہیںجن کی آواز پر عوام لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں آئی ہے اور یہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور غلامی سے نجات کی بڑی اہم بنیاد ہے میانوالی کے تاریخ سازجلسہ نے ثابت کردیا ہے کہ میانوالی اور اہل پاکستا ن عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور وہ موجودہ ایمپورٹیڈ ،غیرقانونی حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیںگے موجودہ آئینی ،معاشی بحران کا واحد صرف اورصرف قومی انتخابات ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک کے ڈیرہ پر معززین اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عمران خان آئین وقانون سے مسلمانوں کیلئے لڑرہے ہیں:سعید ورک
May 09, 2022