شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے ضلع کونسل شیخوپورہ میں نئے تعینات ہونے والے فنانس آفیسر رانا محمد اعجاز سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کیلئے تمنائوں کا اظہار کیا اس موقع پر ایکسئن انجینئر ڈاکٹر تنویر احمد سعدی، اسلم گل، ملک امتیاز اعوان، رانا شاہد جاوید و دیگر موجود تھے، نوتعینات فنانس آفیسر رانا محمد اعجاز نے حاجی عبدالرشید نجمی و دیگر احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امور ذمہ داری کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور فرض شناسی کی نئی مثال رقم کی جائے گی میری سابقہ تعیناتیاں گواہ ہیں کہ کبھی بھی اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور نہ ہی اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے ماتحت ملازمین سے حسن سلوک میری ہمیشہ ترجیح رہی ہے مگر امور ذمہ داری کی انجام دہی میں غفلت و لاپرواہی یا کرپشن و رشوت ستانی کا ارتکاب کرنے والوں کو کبھی کوئی رعایت نہیں دی نہ آئندہ دی جائے گی۔