گوادر(بیورورپورٹ) ضلعی آرگنائزر بلوچستان نیشنل پارٹی میر اکرم حیات ہاؤس جیونی میں عمائدین و نوجوانوں کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ضلعی آرگنائزر بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر و امیدوار برائے چئیرمین میونسپل کمیٹی جیونی میر اکرم حیات سید دْرمحمد و امیدوار کونسلر میونسپل کمیٹی جیونی ماسٹر حاصل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دہقان اتحاد کی جانب سے دہقان اتحاد کے رہنما کو پارٹی کی جانب سے جنرل کونسلر امیدوار نامزد کرنے پر میر اکرم حیات کا شکریہ ادا کیاگیا۔اس موقع پر دہقان اتحاد نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔