کوئٹہ : عید پر مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ، 750روپے کلو فروخت

کوئٹہ(بیورورپورٹ ) کوئٹہ میں عید الفطر کے موقع پر مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا  فی کلو 750روپے فروخت ہوتی رہی ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی غائب ہے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے کوئی پوچھنے والانہیں پیاز اور لیمو کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے صارفین کو عید کے موقع پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 700سے لیکر 750روپے فی کلو مرغی کی گوشت کی فروخت کے سبب کوئٹہ کے باسیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسی طرح بغیر ہڈیوں والا گوشت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں اب 900 سے 920 روپے فی کلو کے ساتھ بیف کی قیمت کے برابر پہنچ گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...