کون ہوگا میئر،ڈیرہ اللہ یار میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

جعفرآباد(نامہ نگار)ڈیرہ اللہ یار کامیئر کون بنے گا۔کانٹے دار مقابلے  کی امید   ہے سیاسی شہری حلقوں مختلف مکاتب فکر کے افراد میں تبصرے بھی جاری ہیں ۔ برسراقتدار سیاسی پارٹیاں اور موروثی سیاسی شخصیات ایڑی چوٹی کازور لگارہی ہیں تاہم نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی یہ دونوں پارٹیاں  حلقے میں خاصی متحرک نظرآرہی ہیں۔ جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے حامیوں میں اضافہ ہو رہاہے اور شہریوں کی اکثریت ان پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرچکی ہے۔ اگریہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے سے ایڈجسٹمنٹ کرلیں تو ٹاؤن کامیئرانکی پارٹی سے ہوگا۔ان پارٹیوں سے نمٹنے کے لیے باپ پارٹی کے بنگلے پر میٹنگیں جاری ہیں اور اپنے ہی امیدواروں کو بٹھایا جارہاہے ۔ اگراس مرتبہ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میرنعیم خان کھوسہ کامیاب ہوتے ہیں اور میئربھی لاتے ہیں توایم پی اے کا الیکشن لڑنے میں کامیاب ہوں گے اور قومی اسمبلی کے لیے نیشنل پارٹی سے حاجی میر نثارخان کھوسہ سے بڑھ کرکوئی چوائس نہیں ہے۔اسکا نام تبدیلی اور انقلاب ہے جوعوام کے ہاتھوں میں ہے جس سے 70 سالہ موروثی سیاست میں ہلچل پیداکرکے ایک تاریخی انقلاب کاباعث بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن