اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔مزمل حسین نے استعفے کی وجوہات شیئر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی بات کروں گا۔وزیراعظم نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ مزمل حسین بہت قابل آدمی ہیں اور واپڈا کو ان کی اشد ضرورت ہے۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو اگست 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور پھر تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔
چئیر مین واپڈا