سب قانون کی پاسداری کریں فوج کو بہترین ملکی مفاد میں سیاست سے دور رکھیں آئی ایس پی آر

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کوسیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کے بہترین مفاد میں پاک فوج کوسیاسی گفتگوسے دور رکھاجائے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ملک میں جاری سیاسی گفتگو میں پاکستان کی مسلح افواج اور ان کی قیادت کو گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، سیاسی قیادت، صحافیوں، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر بھی گفتگو کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ، ہتک آمیز اوراشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں، توقع کرتے ہیں سب قانون کی پاسداری کریں گے اور مسلح افواج کو ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے گا ۔ 
آئی ایس پی آر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...