خان گڑھ (نمائندہ خصوصی) عوامی راج پارٹی کے چئیرمین و سابق رکن قومی اسمبلی جمشیداحمددستی نے تلیری کینال مظفرگڑھ کی 8 ماہ سے جبری بندش پر کسانوں کی آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے کسانوں کی ساتھ حکومت حسب روایت بغض میں آ کر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور افسوس اس بات کا ہے کہ تخت لاہور نے ہمیشہ کی سرائیکی بیلٹ کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہار حکام مظفرگڑھ کے کسانوں کے صبر کا امتحان نہ لیں بصورت دیگر کسانوں کے ہمراہ تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں ڈیزل سے غریب کسان آبپاشی کرنے سے قاصر ہیں جبکہ آموں کے باغات سوکھ رہے ہیں اور زرخیززمینیں نہری پانی کی عدم فراہمی سے بنجر ہو رہی ہیں نئی فصل کی کاشت میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے ناقابل تلافی نقصان کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال سے جمشیددستی چپ نہیں بیٹھ سکتا۔انہوں نے انہار حکام مظفرگڑھ کو خبردار کیا ہے کہ فوری طور پر تلیری کینال مظفرگڑھ کو چالو کرنے کیلئے تار بھیجی جائے ورنہ اپنا حق لینا آتا ہے۔
نہروں کی بندش‘ کسانوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائینگے: جمشید دستی
May 09, 2022