کالے شیشوں والی گاڑیوں کے  خلاف کریک ڈائون،16 ہزار 888 کے چالان


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس نے کالے شیشوں والی گاڑیوںکو کم از کم 25سو روپے جرمانے کے چالان کرنے شروع کردئیے ہیں۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کو بھاری جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب کالے شیشوں والی گاڑی روکنے پر اس کے ڈرائیور کا لائسنس بھی چیک کیا جائے گا اور لائسنس نہ ہونے کی صورت میں لائسنس کا جرمانہ بھی کیا جائے گا ۔اب کالے شیشوں والی گاڑیوں کو اب کم از کم 2500 روپے جرمانہ ہوگا۔ سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے مہم میں اب تک 16 ہزار 888 کالے شیشوں والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جبکہ غیر قانونی گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے پر 64 مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں۔ علاوہ ازیں شاہراہوں پر اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈولفن، پیرو کو فوری اطلاع کی جارہی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کرائم فری سٹی کیلئے لاہور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ زیروٹولرنس اپنانے سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...