خانیوال (خبرنگار،نمائندہ نوائے وقت)وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو درست کریں گے۔عوام کو ریلیف دیں گے اور مستحکم پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔وہ گزشتہ روز خانیوال پہنچنے پر استقبالیہ اجتماع اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عرفان ڈاہا،ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا،ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف،مسلم لیگ ن کے صدر حلقہ 206 شیخ فتح علی،شیخ محمد علی ،میاں اکرام اللہ ،میاں عبیداللہ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے مذید کہا کہ کہ اب پی ٹی آئی اور عمران خان نے گھبرانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی سیاست نہیں کرے گی مگر احتساب ضرور ھوگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ھوتے ھی الیکشن کروائیں گے۔قبل ازیں وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو جب شام کوٹ انٹر چینج اور پھر سٹی پارک چوک پر پہنچے تو کارکنوں ،منتخب نمائندوں اور مسلم لیگی عہدیداران نے بھرپور استقبال کیا۔