فیروزوالہ( نامہ نگار)جی ٹی روڈ کی آبادی رچنا ٹائون، پیپلز کالونی ، فیروزوالہ اور ملحقہ علاقوں میں گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور علاقہ میں مختلف امراض و باء پھوٹنے کا خدشہ ہے اور مچھروں کی بھر مار سے علاقہ میں شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔ زیر زمین پائپ لائن جگہ جگہ سے ٹوٹ جانے سے گندا پانی گٹروں سے باہر ابل رہا ہے۔ شہریوں نے اس سلسلہ میں فیروزوالہ یونٹ کے سی او کو آگاہ کیا مگر انہوں نے علاقہ میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی انتظامات نہ کیے جس سے علاقہ کے شہری سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ فرائض میں غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔