لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے کہا کہ ان کے کپتان نہ بننے کی وجہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور بھارتی ٹیم کے کوچ گریگ چیپل تھے۔ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی گریگ چیپل کے ٹیم کو چلانے کے طریقے سے خوش نہیں تھے۔ سابق کوچ کے سچن ٹندولکر سے معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے‘مجھے کپتان بننا تھا لیکن پھر گریگ چیپل والا واقعہ ہوگیا اور ایسا لگا جیسے چیپل یا سچن میں سے کسی ایک کو چننے جیسا معاملہ ہو۔خیال رہے یوراج نے 2019 میں ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔یوراج کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے کچھ افسران کو یہ بات پسند نہیں آئی اور یہ کہا جانے لگا کہ کسی کو بھی کپتان بنایا جاسکتا ہے لیکن یوراج کو نہیں۔مجھے اچانک ہی نائب کپتانی سے ہٹا دیا گیا اور ماہی (مہیندر سنگھ دھونی) کو 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کپتان بنا دیا گیا۔ میں سوچ رہا تھا کہ مجھے کپتان بنایا جائے گا۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں کپتان نہ بننے پر کوئی افسوس نہیں اور دھونی ایک اچھے کپتان ثابت ہوئے۔
میرے کپتان نہ بننے کی وجہ سابق کوچ گریگ چیپل تھے:یوراج سنگھ
May 09, 2022