ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شیڈول  کے مطابق کرانے کا اعلان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مطابق ایونٹ 30 ستمبر سے 9 اکتوبر تک چین کے شہر چینگ ڈو میں شیڈول ہے۔آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ کرونا وائرس کی لہر کے باوجود تیاریاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کو کرونا وائرس کے باعث اپریل میں 6 ماہ کیلئے ملتوی کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے باعث حال ہی چین میں ہونیوالی ایشین گیمز کو ملتوی کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...