میڈیکل گریجوایٹس کی ہاؤس  جاب بارے گائیڈ لائن جاری 


ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے نان ٹیچنگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں میڈیکل گریجوایٹس کی ہاوس جاب بارے گائیڈ لائن جاری کردی ہے۔یہ ہاوس جاب میڈیسن،سرجری،میڈیسن و ملحقہ شعبوں،سرجری و ملحقہ شعبوں میں چار نمونوں اور تین ماہ کے دورانیے پر ایک سال کے لئے ہوگی۔ ان چاروں شعبوں میں ہاوس جاب سیٹوں کی تقسیم ہسپتال انتظامیہ اپنی ضرورت کے مطابق کرے گی۔کسی شعبے میں تین ماہ سے کم دورانیے پر تجربہ کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن